Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

نائیک سیف اللہ کی قربانی کشمیر سے کئے عہد کی یاددلاتی رہے گی،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخار نے نائیک سیف...
شائع 26 اکتوبر 2020 08:53am

راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابرافتخار نے نائیک سیف اللہ جنجوعہ کے یوم شہادت پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی کشمیر سے کئے عہد کی یاد دلاتی رہے گی اور ان لوگوں کیلئے ایک مثال ہے ،جو دھرتی کی حرمت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نائیک سیف اللہ جنجوعہ کے یوم شہادت پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہید نائیک سیف اللہ جنجوعہ کی عظیم قربانی کشمیر سے کئے عہد کی یاد دلاتی رہے گی اور ان کا ناقابل زوال کارنامہ ان لوگوں کیلئے ایک مثال ہے، جو وطن عزیز کی حرمت کیلئے لڑرہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے مزید کہاکہ اس دھرتی کی حرمت کیلئے انہوں نے اپنی جان قربان کی،قوم ان کی قربانی کو تعظیم کی نظر سے دیکھتی ہے۔

خیال رہے نائیک سیف علی شہیددشمن کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے 26اکتوبر 1948کو پاک بھارت جنگ کے دوران میندرپونچھ کے مقام پر شہید ہوئے تھے۔

نائیک سیف علی شہید کی بہادری پر ان کو پاکستان کے سب سے بڑے فوجی اعزاز ”نشان حیدر“سے نوازاگیا،1995میں آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے شہید کو ”ہلال کشمیر “سے بھی نوازاگیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div