پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید 03 ہلاکتیں، 707 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
شائع 26 اکتوبر 2020 09:04am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 03افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,739ہوگئی جبکہ مزید707 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد328,602ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئےملک میں کورونا وائرس کے وارمزید تیزہونے لگے،مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 707نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ28ہزار 602ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ43ہزار836 ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ02ہزار 875افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں39ہزار043،اسلام آباد میں19ہزار012،بلوچستان میں15ہزار810 ،گلگت بلتستان میں4180اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے3846کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید03مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6739ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2598افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2335،خیبرپختونخوا میں 1269،اسلام آباد میں212،بلوچستان میں148اور گلگت بلتستان میں 90اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث87 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ10ہزار788 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے559 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے584افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 3لاکھ11ہزار075مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران26ہزار492کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے707افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 42لاکھ90ہزار545افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔