فرانسیسی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا،وزیرخارجہ
اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔
گستاخانہ خانوں کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں سے پوری دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے، فرانسیسی صدر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے جلتی پر تیل کا کام کیا،اقوام متحدہ فی الفوراسلام کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ کا نوٹس لے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ نفرت کے بیج بوئے جا رہے ہیں اس کے نتائج شدید ہوں گے، نفرت پر مبنی بیانیے میں روزافزوں اضافہ ہو رہا ہے، کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کریں۔
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کچھ عرصہ قبل چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ خاکے شائع کئے، فرانسیسی اخبار کی ناپاک جسارت پر شدید احتجاج اور مذمت کی ہے، کبھی قرآن پاک کو شہید کرنے کے واقعات سامنے آتے ہیں، وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں اسلامو فوبیا کیخلاف آواز اٹھائی، وزیراعظم نے بانی فیس بک سے اسلام مخالف مواد روکنے کا کہا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کے آئندہ اجلاس میں جامع قرارداد پیش کروں گا،15 مارچ اسلاموفوبیا کلاف ف عالمی دن کے طور پر طے کرنے کی تجویز دیں گے، فرانس کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا ہے،احتجاج کریں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔