پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس :وزیراعظم نے بریت کی استدعا کردی

اسلام آباد:پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان...
شائع 26 اکتوبر 2020 12:45pm

اسلام آباد:پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان نے بریت کی استدعا کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بریت کی درخواست کے ساتھ تحریری دلائل بھی انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرا دیئے گئے۔

عبداللہ بابر اعوان ایڈووکیٹ نے عمران خان کی جانب سے دلائل انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع کرائے ۔

جس میں وکیل عمران خان نے کہا ہے کہ کسی گواہ نے عمران خان کے مقدمے میں ملوث ہونےکا بیان نہیں دیا، پی ٹی وی اورپارلیمنٹ حملہ کیس کا کوئی ثبوت نہیں، یہ کیس سیاسی مقدمہ تھا،اس لئے سزا کا کوئی امکان نہیں ،عمران خان کو جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں پھنسایا گیا۔

عمران خان کے وکیل نےعدالت سے استدعا کی کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265 کے تحت عمران خان کو بری کیا جائے۔