حمزہ شہباز کی گھر کے کھانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری
لاہور:احتساب عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں قید اپوزیشن لیڈر حمزہ...
لاہور:احتساب عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں قید اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی گھر کے کھانے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔
لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے حمزہ شہباز کی درخواست پر 2صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔
حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت سپرنٹنڈنٹ جیل کو حکم دیتی ہے کہ حمزہ شہباز کو گھر کا کھانا فراہم کیا جائے ،سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل آئندہ سماعت پر گھر کا کھانا فراہم نہ کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔
حکم نامے مزید کہا گیا کہ سپرنٹنڈنٹ کس قانون کے تحت گھر کا کھانا دینے سے منع کرتا ہے، عدالت حمزہ شہباز کو گھر کا کھانا فراہم کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔