خیبر پختونخوا میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ
کورونا وائرس کی دوسری لہر نے خیبرپختونخوا کو بھی اپنی لپیٹ میں...
کورونا وائرس کی دوسری لہر نے خیبرپختونخوا کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، لوگوں کی بے احتیاطی کے باعث کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
کورونا وائرس خدشہ ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 نئے کیسز کے ساتھ صوبہ بھر میں کیسز کی تعداد 39 ہزار 43 تک جاپہنچی۔
کورونا کے خدشات سے باخبر عوام احتیاط بھول گئے،ماسک ہیں نا ہی سماجی دوری،بس ہر کوئی اپنی دھن میں مگن ہے۔
ماضی کی طرح ابکی بار بھی صوبائی دارالحکومت پشاور قاتل وائرس کے نشانے پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سامنے آنے والے 28 کیسز میں 9 متاثرہ افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔