Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کورونا ایس او پیز نظرانداز، دوبارہ لاک ڈاون کا خدشہ

کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کیا اوراب اس کے سنگین نتائیج سامنے...
شائع 26 اکتوبر 2020 06:48pm

کورونا ایس او پیز کو نظرانداز کیا اوراب اس کے سنگین نتائیج سامنے آنے لگے۔ پاکستان دنیا کیلئے مثال بنا لیکن اس کامیابی پر عوام کی غفلت نے دھبہ لگا دیا۔ نہ ماسک، نہ سماجی فاصلہ ۔ بس لاپرواہی ہی لاپرواہی۔

حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگراسی طرح لاپرواہی جاری رہی تو لاک ڈاؤن ناگزیز ہوجائے گا۔

کورونا اعداد وشمار پریشان کن حد تک بڑھنے لگے،اس وقت ملک بھر میں ایکٹوکیسز کی تعداد 10ہزار788 ہے، جبکہ 813 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

یاد رہے 9 ستمبر کو ایکٹو کیسز کی تعداد 5 ہزار508 تھی اور اسے پاکستان کی کامیابی قرار دیا جارہا تھا، لیکن عوام کی بے احتیاطی اور انتظامیہ کی ڈھیل نے صورتحال خراب کردی، مارکیٹیں ہوں یا پبلک ٹرانسپورٹ، کیا بچے، کیا بڑے سب نے بے احتیاطی کی اور کیسز بڑھ گئے۔

حکومت متنبہ کرچکی،کورونا بڑھا تو پھر لاک ڈاؤن کرناپڑے گا، یہ بھی یاد رکھنا ہوگا، مہنگائی عروج پر ہے، معیشت لاک ڈاؤن کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

حکومت تو کہہ چکی ، اب پھر عوام سے اپیل ہے، خدارا ۔ احتیاط کریں ! ماسک پہنیں ۔ سماجی فاصلہ رکھیں۔ بار، بار ہاتھ دھوئیں۔ اپنے لیے اور ان سب کے لیے جو آپ کی زندگی ہیں جن سے آپ پیار کرتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div