Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

پشاور: سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ،شہری پریشان

پشاور میں سبزیوں کی بڑھتی قیمت نے شہریوں سمیت دُکانداروں کو بھی...
شائع 26 اکتوبر 2020 06:54pm

پشاور میں سبزیوں کی بڑھتی قیمت نے شہریوں سمیت دُکانداروں کو بھی پریشان کردیا۔ شہریوں سے آٹا اور چینی کے بعد سبزی بھی پہنچ سے دور ہوگئی ہے ۔

پشاور میں سبزی کی قیمتں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ ٹماٹر 160 روپے فی کلو تک جاپہنچے، آلو بھی کسی سے کم نہیں 100 روپے فروخت ہونے لگے۔

دُکاندار کہتے ہیں ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نرخ پر سبزی بیچنا نامُمکن ہے کیونکہ انہیں خود سبزی مہنگی مل رہی ہے۔

شہری کہتے ہیں سبزی سمیت کوئی بھی اشیاء خوردونوش ان کی قیمت خرید میں نہیں، غریب فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے ایک بار پھر حکومت سے سبزی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div