خیبرپختوںخوا: گستاخانہ خاکوں کےخلاف مذمتی قراردامنظور

خیبرپختوںخوا اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کےخلاف مذمتی...
شائع 26 اکتوبر 2020 07:35pm

خیبرپختوںخوا اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کےخلاف مذمتی قراردامتفقہ طورپرمنظورکرلی، قراداد حکومت اوراپوزیشن ممبران کی جانب سےتحریک انصاف کی خاتون رکن سمیراشمس نےپیش کیا۔

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی صدارت صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے خاتون رکن سمیرا شمس نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی عمارتوں پر خاکے بنانے اور صدر کی اسلام مخالف بیان کی مذمت کی۔

مذمتی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مغربی ممالک میں گستاخانہ خاکوں سے مسلمانوں کی دلی آزاری ہوئی ہے۔ وفاق عالمی سطح پران افعال کےخلاف منظم تحریک چلائیں۔

قرار داد میں مزید مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ سےمطالبہ کیاجائے،کہ اس کےخلاف عالمی سطح پرقانون سازی کی جائے۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان وزیراعظم کی جانب سے فیس بک کے سربراہ کوخط لکھنے کی اقدام کوسرہاتےہیں،ایوان نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا کی فلیٹ فارم پرہولوکاسٹ کی طرح اسلام مخالف بیان کی اشاعت پرپابندی لگ جائے۔