اداروں کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی قرار
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اظہار رائے کی آڑ میں کسی کو مذہبی جذبات مجروح کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ اداروں کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ہے، اداروں کو کمزور کرنے والے عناصر ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت بدترین اور انتہائی دل آزاری والا اقدام ہے جس کی معاشرے میں رتی بھر بھی گنجائش نہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کو خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد پاکستان کی ترقی کو روکنے کے درپے ہے، پی ڈی ایم دشمن کے ایجنڈے پر چل رہی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ادارے ہر شہری کیلئے قابل احترام ہیں اور اداروں کی مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ہے۔ وزیر اعلی نے ریسکیو 1122 سروس کو مزید بہتر بنانے کیلئے متعدد اقدامات کی منظوری دیتے ہوئے بلند عمارتوں، پلازوں اور شاپنگ مالز میں ایمرجنسی اخراج کے راستے ہر صورت رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔