گستاخانہ خاکے ،فرانس سے شدید احتجاج

خیبرپختوںخوا اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کےخلاف مذمتی...
شائع 26 اکتوبر 2020 07:52pm

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی صدر کے بیان پر پاکستان نے بھرپوراحتجاج کیا ہے۔ پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیرمارک بیریٹی کو دفترخارجہ طلب کیا گیا۔ اسپیشل سیکرٹری یورپ نے فرانسیسی سفیر کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

دفترخارجہ نے شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے فرانسیسی صدر کے گستاخانہ بیان پر بھی شدید ردعمل دیا۔

دوسری جانب فرانس کی جانب سے اسلام سے متعلق اپنا رویہ سخت کرنے کے عندیے کے ردعمل میں ترکی کے صدر طیب اردوغان نے پیر کو اپنے شہریوں سے تمام فرانسیسی اشیا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں انھوں نے کہا ہے کہ 'اگر فرانس میں مسلمانوں کو ظلم کا سامنا ہوتا ہے' تو عالمی رہنما مسلمانوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔

اردوغان نے سخت لہجے میں اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانویل میکخواں پر تنقید کی ہے۔ میکخواں نے گذشتہ ہفتے پیرس میں پیغمبر اسلام کے متنازع خاکوں پر ایک استاد کے قتل کے بعد ملک کی سیکولر اقدار کے تحفظ کا وعدہ کیا تھا۔