'حکومت نےگستاخانہ خاکوں پرتاخیر کی'

مسلم لیگ ن کےممبرقومی اسمبلی احسن اقبال کہتے ہیں گستاخانہ خاکوں...
شائع 26 اکتوبر 2020 07:40pm

مسلم لیگ ن کےممبرقومی اسمبلی احسن اقبال کہتے ہیں گستاخانہ خاکوں پرمسلمانوں کےجذبات مجروح ہوئے۔ حکومت نےگستاخانہ خاکوں پر تاخیر کی۔

قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فرانس سے اپنےسفیرکوواپس بلالیناچاہیئے تھا۔کسی کوحق نہیں کہ مجھےبھارت کا ایجنٹ کہے۔حکومت تاخیر کی مجرم ہوئی۔جب اپوزیشن نے مسئلہ اٹھایا تو اسی سیاسی بنادیا۔

انہوں نےکہاآج امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ہم نےکہا تھا مذمت کرنی ہے، یہاں پورا تھیسز پڑھ دیا۔دو لفظوں کی بات کرتے کہ فرانس سے سفیر واپس بلاتے ہیں۔انکی تقریر سن کر پتہ لگ گیا کہ سفارتی محاذ پر ہم تنہاں کیوں ہیں۔

انہوں نے کہا انہوں نے اپوزیشن کو بھارت کا ایجنٹ قرار دیا ہے۔میں پاکستانی ہوں، ہم اس زبان کو پکڑیں گے جو ہماری پاکستانیت کو للکارے گا۔

احسن اقبال نے وزیرخارجہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاجب تک معافی نہیں مانگیں گے یہ ایوان نہیں چل سکتا۔