Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بڑی خبر۔۔۔ سابق وزیراعلیٰ کا انکشاف

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب...
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2020 10:11am

مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھارتی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر اراضی مالکانہ حقوق قوانین میں ترمیم کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی اراضی کو فروخت کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی اراضی کے مالکانہ حقوق قوانین میں ترمیم ناقابل قبول ہے، نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ غیر زرعی اراضی اور زرعی اراضی کی منتقلی کو آسان بنا کر ڈومیسائل کو بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر برائے فروخت ہے، وہ غریب لوگ جن کے پاس تھوڑی بہت زمین ہے وہ زیادہ متاثر ہوں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اس حکم نامے کو جاری کرنے کے لئے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کے ختم ہونے کا انتظار کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) نے بیشتر نشستیں جیت کر لداخ کو فروخت کے لیے رکھ دیا ہے، عمر عبداللہ نے طنزیہ اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ لداخی عوام کو بی جے پی پر بھروسہ کرنے کا صلہ ملا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div