Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

بھارت اپنے ہی ہمسایوں کیلئے ایک خطرہ بن چکا ہے،وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو ایک بار پھر خبر دار کرتے ہوئے کہا...
اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2020 08:42am

وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو ایک بار پھر خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کسی بھی پل آتش فشاں بن سکتا ہے، بھارت ایک فسطائی ریاست ہے جو اپنے ہی ہمسایوں کیلئے ایک خطرہ بن چکا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مودی سرکار برصغیر کی سب سے بڑی شدت پسند حکومت ہے۔ بھارت چین، بنگلہ دیش، سری لنکا اور ہمارے لئے خطرہ ہے۔ بھارتی حکومت سب سے زیادہ نسل پرست حکومت ہے، یہ نازیوں سے متاثرہ فاشسٹ حکومت ہے آرایس ایس بھارت کی مسلمانوں سےنجات چاہتا ہے۔

وزیراعظم نے جرمن جریدے کو انٹرویو میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں صدر ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے ساتھ برابری کا سلوک کرے۔ وزیراعظم عمران خان نے خود کو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غیر روایتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں امریکا ہمارے ساتھ وہی برتاؤ رکھے جوبھارت کے ساتھ کرتا ہے۔

وزیراعظم نے چین کو بھارت سے قابو کرانے کی امریکی سوچ کو بھی غلط قرار دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی واضح کردیا کہ نائین الیون حملے میں پاکستان کا کوئی ہاتھ نہیں تھا، نہ ہمیں اپنی فوج کو اس جنگ میں دھکیلنا چاہیے تھا، افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں، چاہتے ہیں جو بھی حکومت بنے وہ بھارت کو افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دے۔

وزیراعظم نے کورونا وائرس کی مس ہیڈلنگ پر بھی بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کورونا صورتحال میں غریبوں کیلئے اقدامات کئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا، کسی شعبے کو متاثر نہیں ہونے دیا، جبکہ بھارت نے اپنے غریب عوام کو گھروں میں قید رکھا۔ جسکی وجہ سے وہاں غربت کا مسئلہ سنگین ہوگیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div