Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

'ایاز صادق نے جو کہا درست کہا'

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کے خلاف لاہور میں اشتہاری مہم چلانے والوں کو سب جانتے ہیں.
شائع 31 اکتوبر 2020 06:05pm

مسلم لیگ ن کےسیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ بغاوت اپوزیشن نہیں حکومت کررہی ہے۔نواز شریف اور مسلم لیگ نون کا بیانیہ آئین کی سربلندی اور ہر آئین شکن کے خلاف جنگ ہے۔ ایاز صادق نے جو کہا درست کہا، غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا اب بند ہونا چاہیئے۔

لاہورمیں مسلم لیگ ن کی زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد احسن اقبال کی زیرصدارت ہوا۔اس موقع پرمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نےکہا کہ غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنا اب بند ہونا چاہیئے ۔مسلم لیگ پاکستان کی ماں ہے۔ اگر یہ غدار ہے تو پاکستان میں کوئی سیاسی جماعت محب وطن نہیں۔بغاوت اپوزیشن نہیں حکومت کر رہی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایاز صادق کا بیان درست تھا۔ہماری مسلح افواج دشمن سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن کمزور اور منتشر حکومتی قیادت پاکستان کو مسائل سے دوچار کر رہی ہے۔ایاز صادق کے خلاف لاہور میں اشتہاری مہم چلانے والوں کو سب جانتے ہیں۔

احسن اقبال نےکہاکہ پی ڈی ایم کےلئےحکومت کے دئیے جانے والے کسی بھی ضابطہ اخلاق کو نہیں مانتے۔انکاضابطہ اخلاق آئین اور جمہوریت ہے۔

مسلم لیگ ن کی زیر اہتمام ونے والی سیرت النبی کانفرنس میں گستاخانہ کےخلاف مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div