Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ایاز صادق کا بیان ، عثمان بزدار بھی برہم

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے لیگی رہنما ایازصادق کے بیان پر...
شائع 31 اکتوبر 2020 08:50pm

وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے لیگی رہنما ایازصادق کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا، ایاز صادق سمیت بعض اپوزیشن رہنما ملک دشمنی کی حد پارکرچکے ہیں، ملک دشمن بیانیے کی پاکستان میں رتی بھر گنجائش نہیں ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایاز صادق اوربعض اپوزیشن رہنماؤں کے بیانات ناقابل فہم اورقومی مفادات کے یکسر منافی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات ملک دشمن کے بیانیے کے عکاس ہیں۔پاکستان کے عوام شر انگیز بیانیے کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ غیر ملکی آقاؤں کے اشارے پر اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن کا ایجنڈا پاکستان میں نہ پہلے چلا ہے نہ آئندہ چلنے دیا جائے گا۔ایسے مذموم بیانیے کو پروان چڑھانے والے عناصر کے عزائم قوم جان چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 22کروڑ عوام مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div