Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ہمیں کسی سے محب الوطنی کی سند نہیں چاہیئے،فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قیامت کا وقت...
شائع 31 اکتوبر 2020 08:53pm

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قیامت کا وقت ہے کہ مسلم لیگ بھی آج غدار ٹھہری، ہمیں کسی سے محب الوطنی کی سند نہیں چاہیے، آئین میں ہر ادارے کا کردار متعین ہے، کوئی بھی تنقید سے بالاتر نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں اختلاف کی حدود کا تعین ہوناچاہیے، ایاز صادق کی گفتگو ذمہ دارانہ اور سنجیدہ ہے۔

فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملک کیلیے خطرہ بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت احمقوں کا ٹولا ہے، ایاز صادق کی بات پر پلواما کا جس طرح ذکر کیا گیا وہ حکومت کی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ قیامت ہے، آج مسلم لیگ بھی غدار ٹھہری۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div