وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کے دورے پر پہنچ گئے
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کے دورے پر پہنچ گئے، وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی آزادی پریڈ میں شرکت کی اور پریڈ کا معائنہ کیا۔
گلگت بلتستان کا 73 واں یوم آزادی آج جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ،گلگت بلتستان کے عوام نے یکم نومبر 1947 کو ڈوگرہ راج سے آزادی حاصل کی،جشن آزادی کی مرکزی تقریب ہیلی پیڈ میں منعقد کی گئی ،جشن آزادی کے حوالے سے تمام اضلاع میں تقریبات جاری ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور ملک امین اسلم بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کے دوران یومِ آزادی کی پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
وزیر اعظم گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اعلان کریں گے اورمزار شہداء پر حاضری بھی دیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم دورہ گلگت بلتستان میں دو ماحولیاتی اور وائلڈ لائف کے تحفظ کے لحاظ سے اہم مقامات کا وزٹ بھی کریں گے ، نانگا بربت اور ہمالیہ نیشنل پارکس ساڑھے 4 ہزار مربع کلومیٹر رقبہ پر پھیلے ہیں، وزیر اعظم عمران خان دونوں بلند ترین نیشنل پارکس میں انتظامات کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعظم کو نیشنل پارکس میں درختوں اور جنگلی حیات کی حفاظت بارے بریفنگ دی جائے گی، نانگا بربت اور ہمالیہ نیشنل پارکس بلین ٹری سونامی منصوبے کا حصہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دیا میر بھاشا ڈیم کی سائٹ کا بھی وزٹ کریں گے ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔