'ایاز صادق نےاپنے بیان میں حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کی تھی'

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ ایاز صادق نے اپنے...
شائع 01 نومبر 2020 07:52pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ ایاز صادق نے اپنے بیان میں ابھینندن کے معاملے پر حکومت کی خارجہ پالیسی پر تنقید کی تھی، جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر کو پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہیئے تھی۔ ہمارامقابلہ وردی کو داغدار کرنے والے دو تین کرداروں سے ہے۔اگر آئین کی پاسداری کی بات کرنا غداری ہے تو پھر22 کروڑ عوام غدار ہیں

مسلم لیگ ن کےمرکزی سیکریٹریٹ میں شیرجوان پروگرام کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایاز صادق نےقومی اسمبلی کےفلور پر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے معاملے پر حکومت پر تنقید کی جبکہ اسی روز ایک وفاقی وزیر نے پلوامہ پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان دیا۔ مگر ڈی جی ایس پی آر نے صرف ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنایا۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ فوج کے خلاف نہیں بلکہ وردی کو داغدار کرنے والے دو تین کرداروں کے خلاف ہیں۔ نواز شریف کا بیانیہ ملکی آئین بالادستی ہے، اگر یہ غداری ہے تو پھر اس ملک میں 22 کروڈ عوام غدار ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اگر تین دفعہ کا وزیراعظم نیب میں پیش ہو سکتا ہے تو پھر اس ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں،پھر سب کا احتساب ہونا چاہیئے۔