'کرپشن کینسر کی طرح خاموش قاتل ہے'

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کا کہنا کہ کرپشن کینسر کی...
شائع 02 نومبر 2020 12:58am

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کا کہنا کہ کرپشن کینسر کی طرح خاموش قاتل ہے۔نیب پاکستان میں اقوام متحدہ کا فوکل ادارہ ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ نیب کو 2019کی نسبت 2020میں زیادہ شکایات موصول ہوئیں۔زیادہ کرپشن شکایات موصول ہونانیب پر اعتماد کااظہار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کینسرکی طرح خاموش قاتل ہے۔نیب احتساب سب کےلئے کی پالیسی پرسختی سے عمل پیرا ہے۔

چیئرمین نیب نےکہاکہ نیب پاکستان میں اقوام متحدہ کافوکل ادارہ ہے۔نیب قیام سےاب تک 466ارب روپے برآمد کرچکا ہے۔نیب 943 ارب کی کرپشن کے 1230ریفرنسزعدالتوں میں دائرکرچکاہے۔نیب کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ہے۔

انکاکہناتھا کہ نیب نے تمام ریجنل بیوروزمیں گواہوں کےلئے خصوصی سیل بنائےہیں۔نیب ہیڈکوارٹرزمیں انسدادمنی لانڈرنگ سیل بنایا اورکمبائنڈانویسٹی گیشن ٹیم کانظام متعارف کرایاہے۔