جس ادارے کے ساتھ پاکستان کا نام ہو حکومت نے اسے تباہ کردیا، بلاول
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوئی مقدس گائے نہیں، کوئی آسمان سے نہیں اترا، سب کو جواب دینا پڑے گا۔
مریم نواز نے کہا نالائق حکومت نے ملک تباہ کردیا۔ سترہ ہزار ارب کا تاریخی قرضہ لیا، یہی ہوتا ہے جب آر ٹی ایس بیٹھ جائے۔ آرٹی ایس بیٹھنے سےمعیشت اورعدل کا نظام بیٹھ جاتا ہے۔ عدل کا نظام بیٹھ جائے تو نظریہ ضرورت کے فیصلے آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایازصادق کا بیان بھی صرف حکومت کے خلاف تھا، مگر وفاقی وزیر کے بیان سے بھارت کو فائدہ ہوا، آج مودی ہمیں چارج شیٹ کررہا ہے، ان سے جواب مانگیں تو یہ غداری کے فتوی بانٹتے ہیں۔
مریم نے کہا کہ نوازشریف نے آئین اورحلف کی پاسداری کی بات کی، آئین پر عمل کرنے والے غدار ہیں تو یہاں 22 کروڑ غدارہیں۔
دوسری جانب چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جس ادارے کے ساتھ پاکستان کا نام ہو حکومت نے اسے تباہ کردیا، پی ٹی آئی نے تباہی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔
غذر میں جلسے سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کا سودا کیا، آج پوری پی ڈی ایم ایک طرف اور کٹھ پتلی ایک طرف ہے۔ ہم عوام کو سلیکٹڈ کی تباہی سے بچائیں گے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔