کورونا کی دوسری لہر نے شدت پکڑ لی

بے احتیاطی کے ہولناک نتائج آنا شروع ہوگئے۔ ایک ماہ کےدوران ایک...
اپ ڈیٹ 02 نومبر 2020 12:36pm

بے احتیاطی کے ہولناک نتائج آنا شروع ہوگئے۔ ایک ماہ کےدوران ایک دن میں 30 ہزار کے قریب ٹیسٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ 1123 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

مجموعی کیسز3 لاکھ 35 ہزار93 ہوگئے ، سندھ 1لاکھ 46 ہزار331 کے ساتھ سر فہرست، پنجاب 1لاکھ 4ہزار554 ، خیبرپختونخواہ 39 ہزار649 ، اسلام آباد 20 ہزار نواسی اور بلوچستان میں 15ہزار954 متاثر ہو چکے ہیں۔

چوبیس گھنٹوں میں موذی وائرس سے بارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکٹو کیسز بھی مسلسل بڑھ رہے ہیں, اس وقت ملک میں ایکیٹو کیسز کی تعداد 13 ہزار 242 ہے، جن میں 119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو وینٹی لیٹر پر ہیں۔

کورونا کا موذی وائرس کئی پاکستانیوں کو موت کی نیند سلا چکا ہے، اب تک 6ہزار835 افراد سے جان سے جاچکے ہیں، جبکہ گزشتہ ایک دن میں بارہ افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں چار، پنجاب اور آزاد کشمیر میں 3، 3 اور خیبرپختونخوا میں دو اموات رپورٹ ہوئیں، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار242 ہوگئی۔