جو معیار حکومت سیٹ کررہی ہے، انہیں بھگتنا پڑے گا، مریم نواز
شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو...
شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ جو معیار حکومت سیٹ کررہی ہے، انہیں بھگتنا پڑے گا۔ اگلا سال الیکشن کا سال ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ الیکشن جیتے گی۔
ایک صحافی کے سوال کے جواب میں نون لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ لیگی قیادت کو آج بکتر بند گاڑی میں لایا گیا ہے۔
مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو آپ منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے ہیں کہ چھوڑوں گا نہیں، یہ ہوگا وہ ہوگا، یہ وہ انتقام ہے جو سب کو نظرآرہا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔