کابینہ اور وزیراعظم کرپشن میں ملوث ہیں، پوچھنے والا کوئی نہیں: شاہد خاقان
ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے...
ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک چلانا ہے تو نیب کا ادارہ ختم کرنا ہوگا، اگر نیب کو رکھنا ہے تو پھر سب کا احتساب ہونا چاہیے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پتا چلنا چاہیے آئی جی سندھ کو کس نے اغوا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سی پیک چلانے والوں کو استثنا دیا جارہا ہے، کابینہ اور وزیراعظم کرپشن میں ملوث ہیں لیکن ان لوگوں سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔
شاہد خاقان نے کہا کہ وزرا کام نہیں کرتے، روزانہ صرف دوسروں پر الزام لگاتے ہیں، انھیں چاہیے کہ وزرا اپنی وزارتوں کی کارکردگی بھی عوام کے سامنے لائیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ بھی پتا چلنا چاہیے کہ لاہور میں ایازصادق کے خلاف پوسٹرز کس نے لگائے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔