کورونا میں اضافہ،24 گھنٹوں میں 12 افراد جاں بحق
کورونا میں اضافے کے بعد چوبیس گھنٹوں میں موذی وائرس سے بارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔
بے احتیاطی کے ہولناک نتائج آنا شروع ہوگئے۔ ایک ماہ کےدوران ایک دن میں تیس ہزار کے قریب ٹیسٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ گیارہ سو تئیس افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
چوبیس گھنٹوں میں موذی وائرس سے بارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایکٹو کیسز بھی مسلسل بڑھ رہے ہیں اس وقت ملک میں ایکیٹو کیسز کی تعداد تیرہ ہزار دوسو بیالیس ہے جن میں ایک سو انیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو وینٹی لیٹر پر ہیں۔
اورآج وہی ہوا جسکا خدشہ تھا، کورونا کی دوسری لہر نے شدت پکڑ لی ۔
کورونا کیسز کی تین ماہ کے دوران ایک دن میں سب سے بڑی تعداد یعنی گیارہ سو تئیس افراد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ 24 گھنٹوں میں27 ہزار953 ٹیسٹ کیے،جن میں سے ہزار123نئے کیسزرپورٹ ہوئے ،مجموعی کیسز3 لاکھ 35 ہزار93 ہو گئے ،سندھ 1لاکھ 46 ہزار331 کے ساتھ سر فہرست ہے۔
پنجاب 1لاکھ 4ہزار554 ،خیبرپختونخواہ 39 ہزار649 ، اسلام آباد 20 ہزارنواسی اور بلوچستان میں 15ہزار954 متاثر ہو چکے ہیں۔
گزشتہ دنوں پاکستان میں ایکیٹو کیسز کی تعداد بھی بڑھ گئی، کورونا سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اسپتالوں میں اسوقت 8 سو اناسی مریض زیرعلاج جبکہ 119 وینٹٰی لیٹر پر موجود ہیں۔
کورونا کا موذی وائرس کئی پاکستانیوں کو موت کی نیند سلاچکا ہے، اب تک 6ہزار835 افراد سے جان سے جاچکے ہیں۔
جبکہ گزشتہ ایک دن میں بارہ افراد جاں بحق ہوئے،سندھ میں چار،پنجاب اور آزاد کشمیر میں تین،، 3 اور خیبرپختونخوا میں دو اموات رپورٹ ہوئیں، ملک میں فعال کیسز کی تعداد 13ہزار242 ہوگئی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔