کراچی : کورونا ، عوام کی بے احتیاطی
کراچی میں کرونا کیسز میں اضافے کے باوجود بھی لوگوں کے رویوں میں...
کراچی میں کرونا کیسز میں اضافے کے باوجود بھی لوگوں کے رویوں میں سنجیدگی نہیں پائی جارہی ۔ بازاروں میں نہ سماجی فاصلے کا خیال اور نہ ماسک استعمال کئے جارہے ہیں۔
کورونا سے بچاؤ کے لئے ماسک کا استعمال لازمی قراردیا گیا ہے لیکن بیشتر شہریوں نے سنی ان سنی کردی۔
بس اسٹاپس، بازار اور دیگر عوامی مقامات پر نہ تو ماسک کا استعمال ہے اور نہ سماجی دوری کا خیال ماسک نہ پہننے پر شہریوں کے پاس بہانے بھی ہیں۔
بعض شہریوں کو تو کیمرہ دیکھ کر ماسک یاد آیا،جلدی سے نکالا اور منہ ڈھانپ لیا۔
کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ شہری ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنائیں اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔