وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کا اہم اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اورترجمانوں کا...
شائع 02 نومبر 2020 08:01pm

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اورترجمانوں کا اجلاس ہوا ہے۔

اجلاس میں پارٹی ارکان نے ایازصادق کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو ہر فورم پر جواب دیا جائے ۔ پی ڈی ایم بھارت کے ایجنڈے پرکام کررہی ہے ۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اورترجمانوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پی ڈی ایم کے بیانیے پرگفتگو ہوئی ۔

اجلاس میں ایاز صادق کے بیان پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اپوزیشن کے ریاست مخالف بیانیے کوکاؤنٹرکرنے کے لیے حکمت عملی طے کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کو ہر فورم پر جواب دیا جائے، پارٹی ارکان نے ایاز صادق کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ۔

اراکین نے کہا کہ ایازصادق اور پی ڈی ایم قیادت کے بیانات سے ان کا ایجنڈا کھل کر سامنے آگیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ پی ڈی ایم بھارت کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے۔ ان کے کرپشن کے کیسزکوعوام کے سامنے لایا جائے ۔