وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو ہٹانے کا مطالبہ

عوامی نیشنل پارٹی نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے مستعفی ہونے کا...
شائع 02 نومبر 2020 08:05pm

عوامی نیشنل پارٹی نے وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان اے این پی زاہد خان کہتے ہیں، معاملات کی چھان بین کیلئےٹرتھ فائنڈگ کمیشن بنایاجائے،اعجازشاہ کس کے ایما پر ایسی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اے این پی رہنما زاہد خان کا کہنا تھاکہ ریاست وضاحت کرے کہ اعجاز شاہ نے یہ بیان کیوں دیا،اعجازشاہ کووزارت سے ہٹا کر حقائق سامنے لائے جائیں، دہشت گردی کے خلاف اے این پی کا مؤقف واضح ہے۔

زاہد خان کاکہنا تھا کہ اعجازشاہ کووزارت سے ہٹا کرحقائق جانے جائیں۔