پنجاب بھرمیں اسموگ کاراج، شہریوں کوآنکھوں، سانس اور گلےمیں تکلیف

لاہور:پنجاب بھر میں اسموگ کا راج برقرار ہے، صبح اور رات کے وقت...
شائع 03 نومبر 2020 10:07am

لاہور:پنجاب بھر میں اسموگ کا راج برقرار ہے، صبح اور رات کے وقت ایئر کوالٹی لیول بڑھ جانے سے شہریوں کو آنکھوں میں جلن، سانس اور گلے میں تکلیف کا سامنا ہے، بروقت اقدامات نہ کرنے پر شہری حکومت پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔

آسمان پر چھائے یہ بادل دھند کے نہیں بلکہ اسموگ کے ہیں، صوبے بھر میں آلودگی کا ائیر کوالٹی لیول بڑھتا ہی جارہا ہے۔

سب سے زیادہ آلودہ فضا رائیونڈ کی 381، لاہور میں 262اور فیصل آباد میں ایئر کوالٹی لیول 259تک پہنچ گیا، شہریوں کیلئے گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔

محکمہ ماحولیات نے بیشتر ملز اور فیکٹریوں کو سیل کردیا ہے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بھی نوٹسز جاری کئے جارہے ہیں، شہری بروقت اقدامات نہ ہونے پر حکومت پر تنقید کررہے ہیں۔

محکمہ ماحولیات نے تمام بھٹوں کو بند کرنے کی آج تک کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔