چیئرمین نیب کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں دی جاسکتیں ،انفارمیشن کمیشن کافیصلہ

اسلام آباد: پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی )نے شہری کی...
شائع 03 نومبر 2020 02:39pm

اسلام آباد: پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی )نے شہری کی درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کے اثاثوں کی تفصیلات نہیں دی جاسکتیں۔

پاکستان انفارمیشن کمیشن نے شہری کی درخواست پر چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سمیت نیب افسران کے اثاثوں کی تفصیلات پرفیصلہ سنا دیا ۔

چیئرمین اورڈپٹی چیئرمین نیب کے اثاثوں کی معلومات کیلئے شہری رانا اسد اللہ کی درخواست پر انفارمیشن کمشنرزاہد عبداللہ نے فیصلہ سنایا ،جس میں کہا گیا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین نیب کے ہی نہیں بلکہ ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرزاورریجنل ڈی جیزکے اثاثوں کی معلومات بھی فراہم نہیں کی جاسکتیں ۔

فیصلے میں کہا گیاکہ نیب افسران و اہل خانہ کے اثاثہ جات عام کرنے سے ان کی رازداری کونقصان پہنچ سکتا ہے،نیب افسران اوراہل خانہ کے اثاثوں کی نجی معلومات مفاد عامہ میں نہیں ۔

کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ نیب قیام سے اب تک اپنے افسران کے خلاف تمام تحقیقاتی رپورٹس 28 نومبر تک عام کرے ۔