Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'ویکسین کے تجربات سے مثبت نتائج انتہائی حوصلہ کن ہیں'

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبرے سُس کا...
شائع 24 نومبر 2020 09:47pm

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبرے سُس کا کہنا ہے کہ ویکسین کے تجربات سے حاصل کردہ تازہ مثبت نتائج اس طویل اور تاریک سرنگ کے خاتمے پر نمو دار ہونے والی روشنی سے کہیں زیادہ چمکدار دکھائی دینے لگی ہے۔

گیبرے سُس نے تنظیم کے سوئس شہر جنیوا دفترسے ویڈیو کانفرس کے ذریعے ہفتہ و ار پریس کانفرس میں بتایا کہ کووڈ-19 ویکسین کے تجربات سے ملنے والے مثبت نتائج باعث ِ مسرت ہیں، ویکسین کی تیار میں محنت ، لگن، رفتار کا ویکسین کی تقسیم میں بھی مظاہرہ کرنا لازمی ہو گا۔

گیبرے سُس کا کہنا تھا کہ ماضی سے لیکر ابتک کسی بھی وباء کے خلاف اس قدر سرعت سے ویکسین تیارنہیں کی گئی تھی۔ لہذا موجودہ پیشرفت ہمارےلیےامید کی کرن ثابت ہوئی ہے۔ اسوقت تجربہ کردہ اور عوامی صحت کا تحفظ کرتے ہوئے وباء کا قلع قمع کرنے میں معاون ثابت ہونےکے بارے میں حقیقی معنوں میں امید پائی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سائنسدانوں نے ویکسین کی تیاری کےمرحلے پرایک نئے معیار کو حاصل کر لیا ہے۔عالمی رائے عامہ کواب ویکسین تک رسائی کےلئے اپنے اپنے معیار کو وضع کرنا لازم وملزوم ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div