ارطغرل کے بعد وزیراعظم کا ایک اور ترکش ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عوام کو ڈرامہ سیریل "دیریلیش...
شائع 03 دسمبر 2020 10:51pm

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے عوام کو ڈرامہ سیریل "دیریلیش ارطغرل" کے بعد ایک اور ترکش ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ دنوں ایک ٹویٹ میں عوام کو ایک اور ترکش ڈرامہ "یونس ایمرے" دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "صوفی ازم (معرفت) میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے میری پرزور تجویز ہے کہ وہ سلسلہ وار ڈرامہ "یونس ایمرے" ضرور دیکھیں جسے پی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔"

enter image description here

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی خصوصی ویڈیو میں "دیریلیش ارطغرل" کو نشر کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ڈرامہ اور نشر کرنے کو کہا تھا۔

enter image description here