Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سال 2020: عدالتوں کا سامنا کرنے والی مشہور شخصیات

لاہور: سال 2020 عدالتی پیشیوں، گرفتاریوں اور مقدمات کے حوالے سے...
اپ ڈیٹ 28 دسمبر 2020 09:56pm

لاہور: سال 2020 عدالتی پیشیوں، گرفتاریوں اور مقدمات کے حوالے سے سیاسی رہنماؤں پر بھاری رہا۔ کھلاڑی، بیوروکریٹس اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد بھی سال بھر عدالتوں کا سامنا کرتے رہے۔

پاکستان کے بیشتر سیاستدانوں کیلئے سال 2020 کیسز اور مقدمات کے حوالے سے بہت بھاری رہا، پاکستان کی سیاست کے ستارے نیب کے تابڑ توڑ حملوں کے باعث عدالتوں کی راہداریوں میں نظر آتے رہے۔

شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق اور ایاز صادق سمیت متعدد رہنما عدالتوں میں نظر آئے۔ احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو گیپکو غیر قانونی بھرتی کیس میں بری کیا، وزیراعظم عمران خان کے خلاف شہباز شریف اور سابق پی سی بی چئیرمین نجم سیٹھی کی جانب سے ہتک عزت دعوٰی لاہور کی ماتحت عدالت میں زیر التواء رہا، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اپنے بھائی کے ہمراہ پیراگون سٹی اسکینڈل میں ضمانت حاصل کی، رانا ثنا اللہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس عبوری ضمانت جبکہ ایسے ہی کیس میں شہباز شریف جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ سال 2020 میں کورونا کے باعث عدالتی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، اداکار علی ظفر اور گلوکارہ میشاء شفیع، اداکار محسن عباس سمیت ادکارہ میرا کو بھی سال 2020 میں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑا۔

Supreme Court

Celebrities

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div