Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

مریم نواز کے ہاتھ میں تھامے ایک گلاس پر ڈاکٹر شہباز گل کا تبصرہ

کئی مرتبہ مریم نواز کے ہاتھ میں ایک گلاس تھامے دیکھا گیا جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر تصاویر اور تبصرے شئیر ہو رہے ہیں۔
شائع 29 دسمبر 2020 09:45am

مسلم لیگی رہنما مریم نواز کے ہاتھ میں تھامے ایک گلاس پر ڈاکٹر شہباز گل نے تبصرہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے گزشتہ روز شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش کا دورہ کیا اور جلسے سے خطاب بھی کیا۔

اس مو قع پر کئی مرتبہ مریم نواز کے ہاتھ میں ایک گلاس تھامے دیکھا گیا جس کے بارے میں سوشل میڈیا پر تصاویر اور تبصرے شئیر ہو رہے ہیں۔

تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر سی ٹوئٹ کر کے اس گلاس کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔

انہوں نے لکھا کہ یہ اصل میں عمر و عیار کی زنبیل کا گلاس ہے، جھوٹ بولنے والی باجی کو یہ بتایا گیا ہے کہ اس کو پکڑ کر رکھیں گی تو ان کی عیاری پکڑی نہیں جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال ہی نيب پيشی کيلئے روانگی سے پہلے مريم نواز کے ہاتھ ميں ايک سنہری گلاس نظر آيا تھا، مريم اس گلاس کو بہت احتياط سے تھامے ہوئے گاڑی تک پہنچيں تو ان کے شوہر کيپٹن (ر) صفدر نے بھی گلاس کو بڑے احترام سے پکڑا۔

اس گلاس ميں کيا خاص بات تھی اور ہے؟ فی الحال تو اس کی حقیقت پوشیدہ ہی ہے۔

PDM

Bilawal Bhutto

Shahbaz Gil

Maryam Nawaz

Captain Safdar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div