Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

خواجہ آصف کاراہداری ریمانڈ منظور،لاہور عدالت میں پیش کرنےکا حکم

اسلام آباد:احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن )کے رہنماء خواجہ آصف کا ...
شائع 30 دسمبر 2020 12:12pm

اسلام آباد:احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن )کے رہنماء خواجہ آصف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جمعرات کو لاہور عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کو سخت سیکیورٹی میں نیب راولپنڈی سے احتساب عدالت پہنچایا گیا، جج محمد بشیر نے خواجہ آصف کے راہداری ریمانڈ سے متعلق سماعت کی۔

نیب حکام نے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تو وکیل صفائی نے ملزم کی رہائی کی استدعا کی۔

عدالت نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا منظورکرتے ہوئے جمعرات کو لاہورمیں پیش کرنے کا حکم دیا ۔

دو سال سے کیس بھگت رہا ہوں،کہا جا رہا ہےنواز شریف کو چھوڑدو،خواجہ آصف

دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے رہنماء خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ دو سال سے کیس بھگت رہا ہوں،کہا جارہا ہے نوازشریف کوچھوڑدو ۔

خواجہ آصف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہاکہ نواز شریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں ،دو ، ڈھائی سال سے پارٹی توڑنے کی کوششیں جاری ہیں، نواز شریف کو چھوڑنے کا کہا جا رہا ہے،2سالوں سے کیس بھگت رہا ہوں۔

استعفوں سے متعلق سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہاکہ پی ڈی ایم نے استعفوں اور سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔ لیگی رہنماؤں کا مزیدکہنا تھاکہ خواجہ آصف پارٹی اور قیادت کیساتھ مخلص ہیں، گرفتاری سے جبر اور ظلم کا پیغام دیا۔

نیب کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ن لیگ کے رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹ، لوٹ ، کرپشن اور بدعنوانی کی سرکار ہے انتقامی سیاست نہیں چلے گی۔

accountability court

اسلام آباد

Khuwaja Asif

remand

lahore court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div