Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اپوزیشن نے نیب کی انتقامی کارروائیوں کیخلاف سینیٹ میں تحریک پیش کردی

اسلام آباد:اپوزیشن نے نیب کی انتقامی کارروائیوں کیخلاف سینیٹ...
اپ ڈیٹ 01 جنوری 2021 12:34pm

اسلام آباد:اپوزیشن نے نیب کی انتقامی کارروائیوں کیخلاف سینیٹ میں تحریک پیش کردی، راجا ظفر الحق نے کہا نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں، مخصوص لوگوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے، نیب کی طرف سے یہی کچھ چلتا رہا تو ملک کی سیاسی فضا خراب ہوگی،سپریم کورٹ نے بھی کارروائی پر سوالات اٹھائے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا ، اپوزیشن لیڈرراجہ ظفرالحق نے نیب کی انتقامی کارووائیوں پرتحریک ایوان میں پیش کی۔

رجہ ظفرالحق نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ نیب کی کاروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں ،تذلیل کرکے جیلوں میں ڈالا جا رہا ،نیب رویہ یہی رہا توملک کی سیاسی فضا خراب ہوگی۔

مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ہم ٹکرے ٹکرے ہوجائیں لیکن نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے ،حکومت کہتی ہے فوج میرے پیچھے کھڑی ہے، فوج کوسیاست میں لا کران کوبدنام نہ کیا جائے ،پگڑیاں اچھالنے والے قانون کوجوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔

قائد ایوان سینیٹرشہزاد وسیم نے جواب دیا کہ کوئی قانون سے بالا ترنہیں ،پاناماسے لےکرخواجہ آصف تک ایک ہی طریقہ نظرآ رہاہے ،منی لانڈرنگ کی تکنیک پرآج آئن سٹائن بھی شرمندہ ہوگا،اپوزیشن کی تحریکوں اور سیاسی شعبدہ بازی کا ایجنڈا صرف ایک ہے،لشکرکشی کرنے اور اداروں پرحملہ آورہونے کی بجائےجواب دیں۔

سینیٹ کا اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن مؤقف کا دفاع کررہے ہیں ۔

اسلام آباد

chairman sadiq sinjrani

senate

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div