Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پاکستان میں کوروناکیسز کی تعداد 486,634 ہوگئی، 10,311افراد جاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
اپ ڈیٹ 03 جنوری 2021 12:08pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد486,634ہوگئی جبکہ 10,311افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا کی دوسری لہر آنے کے بعد مہلک وباء سے اموات اور کیسز میں بتدریج اضافہ ہونے لگا۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید2,272 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد4لاکھ86ہزار634ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد2لاکھ17 ہزار636ہوگئی جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ40ہزار 188افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں59ہزار255،اسلام آباد میں38ہزار146،بلوچستان میں18ہزار218 ،گلگت بلتستان میں4866اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے8325کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا نے کئی افراد کو موت کی نیند سلا دیا،24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید53مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد 10311ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں3594افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 4109،خیبرپختونخوا میں 1672،اسلام آباد میں424،بلوچستان میں185اور گلگت بلتستان میں 101اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث226 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ35ہزار663 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے1,784مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,686افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک4لاکھ40ہزار660مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران44ہزار392کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے2272مریضوں میں تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 68لاکھ19ہزار699افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

coronavirus

پاکستان

اسلام آباد

new cases

report

death

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div