Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.96 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.96 فیصد ریکارڈ کی...
شائع 24 جنوری 2021 10:09am

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.96 فیصد ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں حیدرآباد پہلے ،پشاور دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں کورونا وائرس مثبت کیسز کی شرح 6.13 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 11.57کورونا مثبت کیسز کی شرح کے ساتھ حیدرآباد پہلےنمبر ہے،11.29شرح کے ساتھ پشاور دوسرے اور 10.68شرح کے ساتھ کراچی تیسرے نمبر پر ہے۔

اس کے علاوہ سندھ میں مثبت کیسز کی شرح 10.23، آزاد کشمیر میں 5.97، خیبرپختونخوامیں 5.25 ،بلوچستان میں 3.52ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب میں 2.54،اسلام آباد میں 1.18اور گلگت بلتستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.56تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق،اس وقت مختلف اسپتالوں میں 2273 کورونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

coronavirus death

corona test

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div