Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

اُڑن طشتری ہے، خلائی مخلوق ہے یا کچھ اور۔۔۔؟

پاکستان میں 'اڑن طشتری' نے اصل خلائی مخلق کے حوالے سے بحث چھیڑ ...
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2021 11:48pm
سائنس

پاکستان میں 'اڑن طشتری' نے اصل خلائی مخلق کے حوالے سے بحث چھیڑ دی، پی آئی اے کے پائلٹ کی بنائی ویڈیو نے سب کو حیران کردیا۔ پراسرار چیز جہاز کے ریڈار پر بھی نہیں آئی، پی آئی اے سمیت سب اس معمہ کو حل کرنے سے قاصر ہیں۔

کیا خلائی مخلوق کا واقعی میں کوئی وجود ہے؟ پاکستان کے آسمان پر نظر آنے والی اڑن طشتری نما پراسرار چیز نے نئی بحث چھیڑ دی۔

23 جنوری کو لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 304 کے پائلٹ نے 35 ہزار فٹ کی پرواز کرتے رحیم یار خان کی فضا میں چمکدار چیز دیکھی تو کیمرے میں محفوظ کرلی۔

ذرائع کے مطابق یہ پراسرار چیز جہاز کے ریڈار پر بھی نہیں آئی۔ نہ یہ جہاز تھا اور نہ ہی کوئی شہاب ثاقب تو آخر یہ کیا چیز ہے، کیا اڑن طشتری پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان بھی یہ بتانے سے قاصر ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div