Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

مالک کا دلیپ کمار کا آبائی گھر 80 لاکھ میں فروخت کرنے سے انکار

پشاور: ہندوستانی اداکار دلیپ کمار کے آبائی گھرکا معاملہ، گھر کے...
اپ ڈیٹ 06 فروری 2021 08:37pm

پشاور: ہندوستانی اداکار دلیپ کمار کے آبائی گھرکا معاملہ، گھر کے مالک نے 80 لاکھ روپے میں مکان فروخت کرنے سے انکار کردیا۔ مالک مکان نے گھر کے 250 ملین کا مطالبہ کردیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پراپرٹی مالکان غیر حقیقی مطالبات کر رہے ہیں لیکن ڈپٹی کمشنر ان سے رابطہ کریں گے۔ مکان مالک رئیس خان کے مطابق ان کے سسر حاجی لال محمد نے ایک رجسٹری کے ذریعے 2005 میں دلیپ کمار کا گھر 5 اعشاریہ 1 ملین میں خریدا تھا اور ان کے پاس تمام دستاویزات دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکیت کی منتقلی کے وقت، اس کے سسر نے تمام قانونی تقاضے پورے کردیئے تھے اور قانونی دستاویزات میں مذکورہ رقم کا ذکر کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 16 سال بعد 80 لاکھ روپے کی پیش کش غیر منصفانہ اور بلا جواز تھی، محلہ خداداد میں پراپرٹی بہت مہنگی ہے۔

رئیس خان نے مزید کہا کہ حکومت نے بھی اس کیلئے ایک بہت ہی کم قیمت مقرر کی ہے، "جب حکومت ہم سے رابطہ کرے گی تو ہمارا وکیل ان سے بات کرے گا"۔

پی ٹی آئی حکومت نے دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھر پشاور میں خرید کر انہیں عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے دونوں مکانات کی خریداری کیلئے دفعہ 4 نافذ کیا تھا۔ اس مقصد کیلئے 24 ملین روپے کی رقم ڈپٹی کمشنر کو جاری کی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div