Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کااحتجاج، پولیس کی شیلنگ، متعدد گرفتار

اسلام آباد:وفاقی دارلحکومت میں سرکاری ملازمین کا احتجاج جاری...
اپ ڈیٹ 10 فروری 2021 01:58pm

اسلام آباد:وفاقی دارلحکومت میں سرکاری ملازمین کا احتجاج جاری ہے،پولیس نے ملازمین کو پارلیمنٹ ہاؤس جانے سے روکنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی،جس کے بعد مظاہرین نےپولیس پرپتھراؤ شروع کردیا جبکہ متعدد ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آبادمیں وزارتوں،محکموں،ڈویژنزکےملازمین کا احتجاج جاری ہے،وفاقی دارالحکومت ایک بار پھر میدان جنگ بن گیا، پولیس نے احتجاجی سرکاری ملازمین پر آنسو گیس کی شیلنگ کردی۔

پولیس کی شیلنگ سے کئی خواتین ملازمین کی حالت غیر ہوگئی جس کے بعد مظاہرین نےپولیس پرپتھراؤ شروع کردیا،اس وقت بھی علاقے میں صورتحال کشیدہ ہےجبکہ متعدد ملازمین کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

ملازمین احتجاج کیلئے پارلیمنٹ کی طرف جانا چاہتے تھے، اس وقت سینکڑوں ملازمین سیکریٹریٹ ہاؤس کے باہر جمع ہیں۔

مظاہرین نے سیکریٹریٹ جانے والے راستے بند کردیئے، وزیراعظم ہاؤس جانے والا راستہ بھی بند کردیا گیاجبکہ پولیس نے علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

سرکاری ملازمین تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں،ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات تھانہ سیکرٹریٹ نے آل پاکستان ایمپلائزالائنس کے قائدین کوحراست میں بھی لیا تھا ۔

اسلام آباد

protest

police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div