Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

اسلام آبادہائیکورٹ پرحملےکا کیس: گرفتاروکلاءکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے...
شائع 11 فروری 2021 11:13am

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے گرفتار وکلاء کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ وکلا ءکی ہڑتال آج بھی جاری ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی اور چیف جسٹس اطہر من اللہ بلاک پر قبضے کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی۔

پولیس نے گرفتار وکلاء ظفر علی وڑائچ، نوید ملک، شیخ شعیب اور نازیہ بی بی کو جج انسداد دہشتگردی عدالت کے روبرو پیش کیا ۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے گرفتار ملزمان وکلاء کاجوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

دوسری جانب آج چوتھے روز بھی عدالت عالیہ میں سیکیورٹی انتہائی سخت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کی تمام عدالتوں کے باہر رینجرز اور پولیس کے دستے تعینات ہیں، صرف متعلقہ افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی کال پر وکلاءکی جزوی ہڑتال کی جا رہی ہے۔

Justice Athar Minallah

IHC

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div