Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

گلوکار ابرارالحق کی گاڑی کو حادثہ، بھتیجا زخمی

پی ٹی آئی کے رہنما اور معروف گلوکار ابرارالحق کی گاڑی کو...
شائع 14 فروری 2021 12:15pm

پی ٹی آئی کے رہنما اور معروف گلوکار ابرارالحق کی گاڑی کو گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ گکھڑ کے قریب حادثہ پیش آگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ابرارالحق اپنی فیملی کے ہمراہ کار میں جارہے تھے کہ دھند کے باعث ان کی کار گکھڑ کے قریب ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں ابرارالحق اور دیگر اہل خانہ محفوظ رہے۔ تاہم گلوکارکا بھتیجا زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ابرارالحق کے بھتیجے کو اسپتال پہنچایا۔

Accident

Abrar ul Haq

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div