Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات...
اپ ڈیٹ 15 فروری 2021 12:35pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات زر بھیجنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل 8ماہ سے ترسیلات زر 2ارب ڈالر سے زائد رہی ،جنوری میں 2.27ارب ڈالر بھیجے گئے، گزشتہ سال جنوری کی نسبت ترسیلات 19فیصد زیادہ ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ جنوری میں اوورسیزپاکستانیوں نے2.27ارب ڈالربھیجے،جو گزشتہ سال کی نسبت رواں سال جنوری2020میں 19 فیصد زیادہ ہیں،مسلسل 8ماہ سےترسیلات زر2ارب ڈالرسےزیادہ رہی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ موجودہ مالی سال میں ترسیلات زرمیں اضافہ 24فیصدہے،اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر ہیں جس پرمیں سمندرپارپاکستانیوں کاانتہائی شکرگزارہوں۔

وزیراعظم نے کہاکہ شرح نمو میں مسلسل اضافہ صنعتی شعبے کیلئے بھی خوشخبری ہے، صنعتی شعبہ مسلسل ترقی کی طرف گامزن ہے ، دسمبر2020 میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ یونٹ میں 1104 فیصد کے ساتھ دوگنا اضافہ ہوا ، جولائی2020 سے دسمبر2020 تک مجموعی شرح نمو8 فیصد رہی۔

overseas Pakistanis

اسلام آباد

remittance

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div