Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

چین نے انڈیا کا علاقہ چھوڑ دیا، مگر وہاں انڈیا کو بھی جانے کی اجازت نہیں، رپورٹ

گلوبل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق چین نے انڈیا کے ایل اے سی کے جس...
شائع 16 فروری 2021 10:31am

گلوبل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق چین نے انڈیا کے ایل اے سی کے جس علاقے پر قبضہ کیا تھا وہاں سے پیچھے ہٹ گیا ہے مگر حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس علاقے میں انڈین آرمی کو بھی قدم رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

چینی فوج نے انڈیا کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے 200 ٹینکس واپس اپنی سرحد پر بلا لیے ہیں لیکن اگر آپ کی طرف سے کوئی بھی شخص اس علاقے میں آیا تو جس تیزی کے ساتھ ہمارے ٹینکس واپس گئے ہیں اس سے بھی کہیں زیادہ سرعت کے ساتھ ہمارے ٹینکس واپس بھی آجائیں گے۔

لداخ پر تو چین نے پہلے ہی قبضہ کر لیا تھا مگر لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے سرحدی علاقے میں بھی چین کی فوج نے انڈیا کے علاقے کو اپنے قبضے میں لے کر وہاں اپنی بستی بنا لی تھی، مگر اب کچھ فوجی معاہدے ہونے کے بعد سے چینی افواج واپس چلی گئی ہیں۔

مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا انڈیا چین کے ساتھ جنگ کرے گا؟

ایسا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ کچھ عرصہ قبل جب چین اور انڈیا کی افواج کی جھڑپ ہوئی تو اس میں چینی فوج نے انڈین آرمی کا بھرکس نکال دیا تھا جبکہ اب ایک طرف چین کے ساتھ ٹکر لے کر دوسری طرف پاکستان کے ساتھ بھی پنگا نہیں لے سکتا۔

یہی بات ہے کہ اب کافی عرصے سے مودی اور اس کی فوج بھیگی بلی بن کر بیٹھے ہوئے ہیں اور کسی کو بھی جنگ کی دعوت نہیں دے رہے۔

انڈیا کی بزدلی کی بات تو یہاں تک بھی پہنچ گئی ہے کہ میانمار میں مارشل لا نافذ ہونے کے بعد جب ساری دنیا اس کی مخالفت کر رہی ہے اور سول سپرمیسی کی بات کر رہی ہے تو ایسے میں بھارت نے میانمار کی فوج کی طرف سے لگائے گئے مارشل لاکے خلاف ایک جملہ بھی نہیں کہا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ان میں اتنی جرات ہی نہیں ہے کیونکہ اگر انڈیا نے فوجی حکومت کی مخالفت کی تو انڈیا کے میانمار سے ملحق علاقوں پر بھی ایسے قبضہ ہو جائے گا جیسے چین نے اپنے سرحدی علاقوں پو قبضہ کر لیا تھا کہ اب وہاں چین کا قبضہ بھی نہیں ہے اور انڈیا کو جانے کی اجازت بھی نہیں ہے۔

china

Ladakh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div