Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

اسلام آبادہائیکورٹ حملہ کیس:گرفتاروکلا کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد :انسداد دہشتگردی عدالت نے اسلام آبادہائیکورٹ حملہ...
اپ ڈیٹ 19 فروری 2021 01:40pm

اسلام آباد :انسداد دہشتگردی عدالت نے اسلام آبادہائیکورٹ حملہ کیس کے گرفتار وکلاء کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ، دوسری جانب وکلاء نے مصالحت کیلئے 20 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس کی سماعت کی ، گرفتار 7وکلاء کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

عدالت نے تمام ملزمان کے جوڈیشل ریمارنڈ میں توسیع کردی جبکہ گزشتہ روز گرفتار ہونے والے وکیل اسد اللہ کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ بھیجنے کا حکم دے دیا۔

گرفتار وکیل لیاقت منظورکمبوہ اورمحمد عمر کی درخواست ضمانت پرسماعت میں پولیس کی جانب سے ڈسچارج رپورٹ جمع نہ ہوسکی، عدالت نے درخواستوں پرسماعت 22 فروری تک ملتوی کردی۔

دوسری جانب مصالحتی کوششیں شروع کرتے ہوئے اسلام آباد بار نے سینئر وکلاء پر مشتمل 20رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ،جو چیمبرز گرائے جانے ،ہائیکورٹ حملہ ، توہین عدالت اور گرفتاریوں کے حوالے سے معاملے کو سلجھانے کی کوشش کرے گی۔

ATC

اسلام آباد

Lawyers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div