Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

چیف الیکشن کمشنر سے ووٹ کی شناخت کا طریقہ وضع کرنیکی درخواست

سپریم کورٹ کی تحریری رائےملتے ہی وزراء اور مشیرالیکشن کمیشن...
شائع 01 مارچ 2021 09:24pm

سپریم کورٹ کی تحریری رائےملتے ہی وزراء اور مشیرالیکشن کمیشن پہنچ گئے۔چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں ووٹ کی شناخت کا طریقہ کار وضع کرنے کی درخواست کردی۔حکومتی ارکان کہتے ہیں کرپشن کے خاتمے کےلئے ووٹ کی شناخت ضروری ہے،صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے ہی تحریک انصاف کا موقف ہے۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے رائے دیے جانے کے بعد وزراءنےچیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں ووٹ کی شناخت کا طریقہ کاروضع کرنےکی درخواست کردی۔

وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری کاکہنا تھاووٹ سیاستدانوں کےلئے خفیہ لیکن الیکشن کمیشن کےلئےقابل شناخت ہوناچاہیئے۔تاکہ ہارس ٹریڈنگ پر کارروائی ہوسکے۔

شفقت محمود نے سینیٹ الیکشن کےلئے مخصوص بیلٹ پیپرکامشورہ دے دیا۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نےواضح کیاکہ عدالت نے کہا ہےکہ الیکشن کمیشن حقائق سامنے رکھتے ہوئے ووٹ کی رازداری کا فیصلہ کرسکتاہے۔

حکومتی ارکان کا کہنا ہےکہ بیلٹ پیپرز کی شناخت سے ہی سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریدوفروخت کو روکا جاسکتا ہے۔

fawad chaudhry

ECP

Senate election

PTI govt

Supreme Court of Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div