Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلئے 157 رنز کا ہدف

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلئے 157رنز کا...
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2021 08:54pm

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلئے 157رنز کا ہدف دے دیا.

نیشنل اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ کے 12ویں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنا سکی.

کوئٹہ کی جانب سے کپتان سرفراز احمد نے 41 گیندوں پر 54 رنز اسکور کیے.

بین کٹنگ 23 جبکہ فاف ڈو پلیسی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

محمد نواز 29 گیندوں پر 31 رنز بنا کر ناقابلَ شکست رہے.

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 3، حسن علی نے 2 جبکہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی.

karachi

psl 6

national stadium

islamabad united