Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

تحریک انصاف سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی

اسلام آباد:حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سینیٹ کی سب سے بڑی...
شائع 04 مارچ 2021 01:00pm

اسلام آباد:حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ، تحریک انصاف نے26 ، پیپلزپارٹی نے 20 اور ن لیگ نے 18 نشستیں سمیٹ لیں ۔

100 رکنی ایوان بالا میں تحریک انصاف سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی، 18نئے اور 8پرانے سینیٹرز کے ساتھ حکمران جماعت کی کل تعداد26 ہو گئی، پیپلزپارٹی 8نئے اور 12پرانے سینٹرز کے ساتھ کل 20 کی گنتی کے ساتھ دوسرے نمبرپرہے جبکہ ن لیگ نے انتخابات میں پنجاب سے 5سیٹیں سمیٹیں ،جس کے بعد مجموعی تعداد 18 ہوگئی ۔

بلوچستان عوامی پارٹی اس بار6نشستوں پرکامیاب ہوئی ،جس کے بعد ان کی تعداد 12 ہوگئی ۔

سینیٹ میں جے یوآئی ف کے 5 اور ایم کیوایم کے 3 سینیٹرز ہوں گے ،پی کے میپ ، اے این پی اورنیشنل پارٹی کی 2،2سیٹیں ہوں گی ،بی این پی مینگل ،جماعت سلامی ، مسلم لیگ فنکشنل اورمسلم لیگ قائد اعظم کی ایک ایک نشست ہے ۔

سینیٹ میں نئے آنے والوں کی حلف برداری کے بعد ایوان میں چیئرمین سینیٹ کا چناؤ ہوگا عددی لحاظ سے حکمران جماعت پر اپوزیشن کوبرتری حاصل ہے ۔

سوسینیٹرز کے ایوان میں حکومتی اتحادکے پاس 44اور اپوزیشن کے پاس49اراکین ہیں ،اب چھ آزاد سینیٹرزکا ووٹ جس کے پلڑے میں جائے گا،وہی اپنا چیئرمین سینیٹ لائے گا۔

پی ڈی ایم نے چیئرمین سینیٹ کیلئے متفقہ امیدواریوسف رضا گیلانی کو لانے کا عندیہ دے رکھا ہے ہے۔

عددی برتری کے باوجود حکمران اتحاد پی ڈی ایم کے زیراثر ہے، چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی کیلے راہ ہموارہے جبکہ صادق سنجرانی کو عہدہ برقرار رکھنے کیلئے محنت کرنی پڑے گی۔

اسلام آباد

PPP

senate

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div