Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

سنجرانی یا گیلانی؟چیئرمین سینیٹ کیلئے انتخابی میدان آج سجے گا

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے میدان آج سجے گا، ...
شائع 12 مارچ 2021 09:00am

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے میدان آج سجے گا، حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا جس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

ایوان بالا ‏کا اجلاس صبح 10بجے شروع ہوگا، انتخاب سے قبل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب 48 سینیٹرز سے حلف لیں گے جس کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا جائے گا۔

امیدوار کاغذات ‏نامزدگی ‏جمع کروائیں گے اور پھر نماز جمعہ کے بعد چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

اپوزیشن کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے عبدالغفور حیدری کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

حکومتی اتحاد نے چیئرمین سینیٹ کیلئے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے مرزا محمد آفریدی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے سینیٹر سید مظفر حسین شاہ کو پریزائیڈنگ افسر مقرر کر دیا ہے۔ امیدواروں میں سادہ اکثریت لینے والا چیئرمین سینیٹ منتخب ہو جائے گا تاہم ووٹ ‏برابر ہونے کی صورت میں الیکشن دوبارہ ہوگا۔

پریزائیڈنگ افسر نومنتخب چیئرمین ‏سینیٹ سے ‏حلف لے کر اجلاس کی صدارت حوالے کر دیں گے۔

چیئرمین سینیٹ ڈپٹی ‏چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کروائیں گے، ڈپٹی چیئرمین کی حلف برداری کے بعد حکومت ‏اوراپوزیشن سینیٹ میں قائد ایوان اورقائد حزب اختلاف نامزد کریں گے۔

اب سینیٹ میں 104 کے بجائے سینیٹ اراکین کی تعداد 100 ہوگی،فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد 4 نشستیں ختم کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد

sadiq sinjrani

chairman senate

Yousuf Raza Gilani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div